بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے آبدیدہ ہوگیا تھا، راحت فتح علی خان کا انکشاف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں شوز کیے اور رخصتی کے گیت بھی گائے لیکن اپنی بیٹی ماہین کی رخصتی پر گاتے ہوئے اُن کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں، اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں کیا۔

راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ میری اہلیہ نے بیٹی کی شادی کے تمام انتظامات دیکھے، بیٹی ماہین کی رخصتی پر انہیں اپنے والد فرخ فتح علی خان اور استاد نصرت فتح علی خان کی بہت یاد آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں