پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اچانک ختم
لاہور: (دنیا نیوز) پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اچانک ختم ہو گیا۔
کیمپ ختم ہوتے ہی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھروں کو روانہ ہو گئے، کیمپ پیر کو ختم ہونا تھا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی 2 فروری کو آسٹریلیا روانگی شیڈول ہے، کھلاڑیوں کو معاوضہ ادا نہ ہونا کیمپ ختم ہونے کی بڑی وجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق معاوضوں کی عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے انکار کیا، ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو آج معاوضہ ادا کرنا تھا، تاحال کسی بھی کھلاڑی کو معاوضہ ادا نہیں ہوا۔