اسرائیل کا بین الاقوامی امدادی تنظیم کا غزہ میں کام روکنے کا فیصلہ
غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی ریاست نے غزہ میں متحرک بین الاقوامی امدادی تنظیم کا کام روکنے کا فیصلہ کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیوں کو ختم کردیں گے، تنظیم اپنے کارکنوں کی فہرست دینے میں ناکام رہا رہی۔
صیہونی ریاست کا مزید کہنا ہے کہ امدادی تنظیموں کو غزہ میں کام کرنے کیلئے کارکنوں کی فہرست دینا لازمی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی امدادی تنظیم نے اسرائیلی اقدام کو مظلوم فلسطینیوں کی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔