لاہور کی فضاؤں میں بسنت کا جنون، شہر مختلف رنگوں میں رنگ گیا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی فضاؤں میں بسنت کا جنون بڑھ گیا، شہر مختلف رنگوں میں رنگ گیا۔
لبرٹی چوک پر سجائی گئی دو بڑی پتنگوں نے شہر کی خوبصورتی بڑھا دی، مختلف شاہراہیں بھی سجا دی گئیں، جگہ جگہ پتنگوں کے ماڈل نصب کر دیئے گئے، لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، رنگ برنگی پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی دکانیں سج گئیں۔
دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا، 8 فروری تک خرید و فروخت کی اجازت دیدی گئی، اس کے بعد پتنگیں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہوگی۔