عدالت نے احکامات کی عدم تعمیل پر ایکسائز پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی
پشاور: (دنیا نیوز) ایکسائز پولیس اہلکاروں کے خلاف عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے کے کیس میں عدالت نے سزا سنا دی۔
عدالت نے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایکسائز پولیس کے ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کو سزا سنا دی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو 10، 10 دن قید اور 5، 5 سو روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
پراسیکیوشن کے مطابق سزا پانے والوں میں ایکسائز ایس ایچ او شیر محمد اور دیگر اہلکار عبد اللہ، لعل گل، شیراز، فاروق، ثقلین اور ناصر محمود شامل ہیں۔
ملزمان ایک مقدمے میں استغاثہ کے گواہان تھے، عدالت نے ملزمان کو گواہی کے لئے طلب کیا، لیکن گواہی کے پیش نہیں ہو رہے تھے۔
پراسیکیوشن کے مطابق پیش نہ ہونے پر عدالت نے ساتوں اہلکاروں کے خلاف 174 پی پی سی کے تحت کارروائی شروع کی۔