اپوزیشن کا ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن کی اے پی سی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، اے پی سی میں ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں، حکمران اتحادی جماعتوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کو مدعو کیا جائے گا۔
کانفرنس میں امریکا ایران کشیدگی کے علاوہ پاک افغان کشیدگی پر بحث کی جائیگی۔