سپورٹس بورڈ پنجاب کا سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کرانے کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب (ایس بی پی) نے سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کرانے کا اعلان کر دیا، چیمپئن لیگ میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرزشریک ہوں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب طارق قریشی کا کہنا تھا کہ لیگ پی سی بی کے تعاون پاکستان ریلوے اور ایف بی آر کے اشتراک سے کرائی جائے گی، لیگ جولائی کے وسط میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں پنجاب کے تمام ڈویژن کے گرلز اینڈ بوائز کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، لیگ میں انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے، چیمپئن لیگ میں 12 میل اور 4 فی میل ٹیمیں شریک ہوں گی، سی ایم پنجاب لیگ کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
اجلاس میں بہزاد انور کمشنر ان لینڈ ریونیو، ا حمدان نذیر وائس پریزیڈنٹ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ اور دیگر شریک ہوں گے۔