بھارتی چینل سن ٹی وی نیٹ ورک بھی ہیک، سکرین پر پاکستانی پرچم کا بینر چلا دیا گیا
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے سن ٹی وی نیٹ ورک کو ہیکرز نے ہیک کر کے اس کی نشریات معطل کر دیں، سائبر حملہ آوروں نے نیٹ ورک کے اندرونی براڈ کاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی بھی حاصل کر لی۔
سائبر حملہ کے نتیجے میں سن ٹی وی کے مختلف ٹیلی وژن چینلز کی نشریات عارضی طور پر متاثر اور تبدیل ہوگئیں۔
ہیکرز نے نشریات روک کر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینر سکرین پر چلا دیئے، ہیکرز نے حملوں کے تسلسل میں رینسم ویئر نامی ایک اور سائبر حملہ کر کے 1800 ڈومین سسٹمز بھی لاک کر دیئے۔
ماہرین کے مطابق ہیکنگ کے یہ واقعات بھارت کے سائبر تحفظ اور مضبوط ڈیجیٹل سکیورٹی کے بلند و بانگ دعوؤں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔
آئی ٹی پاور کے دعوے دار بھارت کے اہم چینلز پر سائبر حملوں نے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے، یہ سائبر حملے بھارتی سکیورٹی نظام بالخصوص آئی ٹی شعبے میں موجود سنگین انتظامی اور تکنیکی خامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔