گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے  جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر مجموعی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ کے تنائج کے مطابق زین اکرم نے 1188 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن جبکہ محمد احمد نے 1187 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

دوسری جانب چیئرپرسن گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ کا کہنا تھا ک پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں کل سیالکوٹ میں ایک باوقار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی تقریب کے دوران میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے مکمل نتائج کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا، جس کے بعد طلبہ اپنے نتائج حاصل کر سکیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...