جرمن گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی سے تعلق رکھنے والے معروف گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ نوعمری میں مقبول ملٹی پلیئر گیم اسٹک رَن تیار کرنے کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے، ان کی موت لائیو سٹریم کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد ہوئی۔

گیم ’اسٹک رَن‘ کے ترجمان نے اوٹو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں بظاہر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا گیا، امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ نے 21 اکتوبر کو ان کی موت کی خبر دی، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات اور موت کی وجوہات کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اوٹو کی موت کے مقام کے بارے میں بھی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، بعض رپورٹس میں جرمنی کی ریاست باویریا میں آتش زدگی کے ایک مہلک واقعے سے ممکنہ تعلق کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، گیم کے ترجمان نے متاثرہ افراد کی نجی زندگی کا احترام کرنے اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

مینوئل اوٹو نے محض 14 سال کی عمر میں ’اسٹک رَن‘ تیار کی تھی، جو آن لائن گیمنگ کی دنیا میں خاصی مقبول ہوئی اور انہیں انٹرنیٹ کی معروف شخصیات میں شامل کر دیا، ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کیے اور آن لائن گیمنگ کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات یا حتمی نتائج سامنے نہیں آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...