کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
کولمبیا: (ویب ڈیسک) کولمبیا میں منعقدہ معروف میوزک فیسٹیول ہیپ ہاپ ال پارک کے دوران کولمبین رَیپر چیلو ہاپ نے اپنا نیا گانا پیش کرنے کے بعد اسٹیج پر اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند کر فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کے مطابق، فنکارہ کے اس اقدام نے عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کولمبیا میں منعقدہ فیسٹیول کے دوران چیلو ہاپ نے ایسٹرل بیس کا تیار کردہ اپنا نیا گانا ’ایناٹومیا‘ پیش کیا۔
— KRONIK Insights (@KRONIKInsights) October 25, 2026
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق، گانے کی پیشکش ختم ہوتے ہی رَیپر نے اسرائیلی پرچم پر قدم رکھا اور ہسپانوی زبان میں ’پالسٹینا لیبرے‘ (آزاد فلسطین) اور ’افویرا لو کہ نو پرٹینیسے‘ (جو چیز جس کی نہیں ہے، اسے یہاں سے باہر نکالو) کے شدید نعرے لگائے۔ اس کے ذریعے انہوں نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
عوامی مظاہرے کے دوران کولمبین فنکارہ کے اس اقدام نے فلسطین کی حمایت میں جاری عالمی تحریک اور فلسطینی عوام کے حقوق کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروا دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments