امریکا کی مغربی ایشیا کو سکیورٹی ضمانتیں دینے میں ناکامی واضح ہوچکی: محسن رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا خطے کے ممالک کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے اور واشنگٹن کی جانب سے سکیورٹی ضمانتیں دینے میں ناکامی واضح ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ مغربی ایشیا میں سکیورٹی کا سرچشمہ خود خطے کو ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بیرونی مداخلت روکی جانی چاہیے اور علاقائی ممالک کو اپنی سکیورٹی کے لیے خود کردار ادا کرنا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...