ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملتان میں ناردرن بائی پاس پر زیرتعمیر عمارت کی چھت گرگئی، حادثے کے وقت 10 سے 15 مزدور کام کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق ملبے سے 6 افراد کو نکال لیا گیا،مزید کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کی10گاڑیاں امدادی آپریشن میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments