انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا
ونڈ ہیوک: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔
آسٹریلین انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 58 رنز کا ہدف محض 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، سٹیون ہوگن نے 28 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
قبل ازیں ونڈ ہیوک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی مگر اُن کے بلے باز آسٹریلوی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔
سری لنکا کی جانب سے چمیکا 14ا ور کویجا 10 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ساتھ ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
آسٹریلیا کے ول بائروم نے 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، دو، دو کھلاڑیوں کو کیسے برٹن اور چارلس لیچمنڈ نے آؤٹ کیا۔