پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کو منانے کی کوشش ناکام

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ہاکی کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف اور قومی ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے، کھلاڑیوں نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پی ایچ ایف کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کو کیمپ جاری رکھنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی جانب سے میٹنگ میں صدر میر طارق حسین بگٹی نے شرکت کی، طارق حسین بگٹی نے کھلاڑیوں کو اگلے جمعہ تک تمام واجبات ادا کرنے کا وعدہ کر دیا۔

کھلاڑیوں نے جواب دیا کہ کیمپ میں موجود رہیں گے، مگر ٹریننگ میں کسی صورت حصہ نہیں لیں گے، تمام واجبات ادا کیے جائیں گے تو ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں