دہشتگردی اور سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

وزیر اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندان کی ذمہ داری اب حکومت کی ہے، اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی اور سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکیج تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں