ضمنی الیکشن میں شکست کا ڈر، مریم نواز اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز فسطائیت ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جعلی فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ کو اپنی شکست کا ڈر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ضمنی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے سے روکا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمے درج کئے گئے، پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے مریم نواز پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہوچکی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں