چینی انجینئرز پر حملہ: وزیراعظم آفس کا آر پی او ہزارہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے انکار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی انجینئرز پر حملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ تنازعات کا شکار ہوگئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے وزیراعظم کو خط لکھے گئے خط میں کہا کہ انکوائری رپورٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود آر پی او ہزارہ ڈویژن کو معطل کردیا گیا، آر پی او ہزارہ اعجاز خان کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے، آر پی او ہزارہ کی معطلی کا 9 اپریل کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے خط میں لکھا کہ وزیراعظم آفس نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں چار افسروں کو تین ماہ کے لئے معطل کیا، انکوائری رپورٹ میں آر پی او ہزارہ اعجاز خان کی کسی غفلت کی نشاندہی نہیں کی گئی، انکوائری رپورٹ میں کسی طور پر آر پی او ہزارہ اعجاز خان کا نام نہیں ہے۔

خط میں مزید لکھا کہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی سمجھتی ہے کہ آر پی او ہزارہ کی معطلی رپورٹ میں موجود حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تجاویز مسترد کردیں، وزیراعظم آفس نے آر پی او ہزارہ اعجاز خان کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے سے انکار کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں