سپریم کورٹ: کراچی میں تجاوزات کا کیس سماعت کیلئے مقرر، نوٹس جاری

کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں کراچی میں تجاوزات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کی سماعت کریں گے، تجاوزات کیس کی سماعت جمعرات کو کراچی رجسٹری میں ہوگی، سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کئے گئے، شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں