نوشکی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) نوشکی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نوشکی امدادی چیک لے کر گوجرانوالہ پہنچے، کمشنر آفس میں لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے، بلوچستان حکومت کی جانب سے فی خاندان 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔

کمشنر نوید حیدرشیرازی، آرپی او طیب چیمہ اور ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی نے ڈی سی نوشکی کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی نے بتایاکہ اندوہناک واقعہ میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں