قومی اسمبلی میں کارروائی، طریق کار کے قواعد 2007 میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش کر دی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایوان میں پیش کی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ بہتر ہے اس معاملہ پر ایک مرتبہ کمیٹی میں مشاورت کر لی جائے، ایوان عوام کا نمائندہ ہے، عوام کی براہ راست پہنچ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی پٹیشن کے قوانین دنیا بھر کی پارلیمانوں میں موجود ہیں، ممتاز مصطفیٰ نے کہا کہ ہر زبان میں پٹیشن سنی جاتی ہے مگر سرائیکی زبان کو شامل نہیں کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ترامیم پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈٹ آف بزنس 2007 میں ترامیم کی تحریک مزید غور کے لئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں