پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹس بند کرنے کا معاملہ: سی ڈی اے کے 5 اہلکار ذمہ دار قرار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹس بند کرنے کے معاملہ پر سی ڈی اے کے 5 اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ڈی اے کے پانچوں اہلکاروں کو معطل کر کے پارلیمنٹ سے تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر ایکشن: سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل

اہلکاروں میں مظفر حسین الیکٹریشن، ظہیر عباس الیکٹریشن اور ذوالفقار علی جنریٹر آپریٹر شامل ہیں، رضا علی فائر الارم اور ارشد کھوکھر فائر الارم کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اندر سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں پر ایکشن لیتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں