اسلام آباد: سی آئی اے بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا، چیف کمشنر اسلام آباد نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب جیل بنانے کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے، سب جیل بنانے کی منظوری اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔