26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

راولپنڈی : (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ  بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں