چار روز میں 823افغان تارکین واپسی کیلئے کراچی سے چمن بارڈر پر پہنچ گئے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد سے غیر قانونی تارکین وطن افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

 ہولڈنگ کیمپ انتظامیہ کے مطابق کراچی سے گزشتہ چار روز کے دوران 823افغان تارکین وطن کے چمن بارڈر کے لیے روانہ کیا گیا، غیر قانونی تارکین وطن کے لیے حاجی کیمپ میں ریلیف سینٹر24گھنٹے کام کرنے لگا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ 196 افغان تارکین وطن کو رات گئے چمن بارڈر کے لیے روانہ کیا ، روانہ ہونے والے افغان تارکین وطن میں 108 مرد 28 خواتین اور 60 بچے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کا مزید کا کہنا تھا کہ کیمپ میں موجود افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد روانہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں