کُرم سے اسلحہ اکٹھا کرنے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے کا اعلان

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور:(دنیا نیوز) انتظامیہ نے کُرم سے اسلحہ اکٹھا کرنے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کُرم میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران 979 بنکروں کو مسمار کرنے کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، یکم جنوری 2025 کو کئے جانے والے امن معاہدے کے مطابق توڑے جانے والے بنکرز دونوں فریقین کے علاقوں میں تھے ۔

ذرائع نے بتایا کہ بنکرز توڑے جانے کے بعد اب تمام فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کیا جائے گا، کُرم میں پچھلے تین مہینوں میں اشیائے خورو نوش، ادویات اور روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کے لیے 1984 گاڑیاں بھیجی جا چکی ہیں۔

اسی طرح بگن بازار میں دکانوں اور عمارتوں کی مرمت کے لیے خاندانوں کو رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے جبکہ کُرم میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قانون توڑنے اور صورتحال کو خراب کرنے والے شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں