اختر مینگل دھرنا ختم کرکے مذاکرات کریں: خالد مگسی کا مطالبہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ اختر مینگل دھرنا ختم کرکے مذاکرات کریں۔

وفاقی وزیر خالد مگسی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کو مجبور نہ کریں، سیاسی جماعتوں کو سوچنا چاہئے، ہماری اپیل ہے بلوچستان کی صورتحال کو سمجھیں۔

خالد مگسی نے کہاکہ بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں، ریاست کا احترام سب پر لازم ہے، ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے ایکشن لینا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں