پانی کی تقسیم کا تنازع: پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی ارسا کو خط

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) پانی کی تقسیم کے تنازع پر پنجاب کے بعد سندھ نے بھی ارسا کو خط لکھ دیا۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ارسا کو احتجاجا خط لکھا، خط میں ٹی پی لنک کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج کیا، ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

جام خان شورو نے خط میں مؤقف اختیار کیا سندھ کو 62 فیصد ،پنجاب کی کینالز کو 54 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، ٹی پی لنک کینال کھولنے سے سندھ میں پانی کی مزید قلت بڑھ جائے گی، ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو لکھے خط میں پنجاب کے حصے کا پانی سندھ کو دینے پر سخت مؤقف اپنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں