بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی رہائی میں خود رکاوٹ ہیں: عرفان صدیقی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی میں خود رکاوٹ ہیں، اس میں معاملے میں وہ خود کفیل ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ٹھہری ہوئی جھیل کی طرح نہیں، بانی کیلئے آسانیاں پیدا ہوسکتی تھیں، جب بھی ان کیلئے آسانی ہونے لگتی ہے ان کی سوشل میڈیا بریگیڈ آجاتی ہے یا وہ خود ٹویٹ کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ ون مین آمریت ہے، کبھی کہتے ہیں مذاکرات کریں گے کبھی کہتے ہیں تحریکیں چلائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں