امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیے میں اپوزیشن ارکان موجود تھے: سپیکر قومی اسمبلی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیے میں اپوزیشن ارکان موجود تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے امریکی وفد کے سامنے بانی کا ذکر تک نہیں کیا، امریکی وفد نے بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی، امریکی وفد نے واضح کیا ان کا پاکستان کی داخلی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو بھی ملاقات میں شرکت کی دعوت دی تھی، یہ بار بار موقع خود ضائع کرتے ہیں، انہیں آکر امریکی وفد کے سامنے مؤقف رکھنا چاہئے تھا، ہر معاملے پر سیاست مناسب نہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا، سکیورٹی فورسز اور پولیس دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں