سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں

لاہور:(دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

ذرائع کے مطابق س مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا ، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں