پہلگام فالس فلیگ: بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کی ابلاغی حکمتِ عملی کے باعث زمین بوس
سری نگر: (دنیا نیوز) پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی کے باعث زمین بوس ہوگیا۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کی سٹریٹجک کمیونیکیشن نے بھارتی ڈس انفارمیشن کیمپین کو مکمل طور پرغیر مؤثر بنا دیا گیا، جبکہ پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی سازش اور جھوٹ کو نہ صرف حقائق بلکہ شواہد سے بے نقاب کیا اور اسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
پاکستان نے نہایت موثر طریقے سے لمحہ بہ لمحہ عوام اور اقوام عالم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ رکھا، یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بیانیے کی جنگ میں سچ غالب آیا اور بھارت کا گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، شواہد سے واضح ہے کہ ہر فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا فرسودہ سکرپٹ کے مطابق پاکستان مخالف مہم تیز کر دیتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے سے بھارتی موقف اور عزائم کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بین الاقوامی میڈیا نے بھی حقائق پر مبنی پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیانیے کی کامیابی کی بنیاد حقائق اور سچائی پر مبنی مؤقف تھا، جبکہ بھارت کو ابلاغی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ سچ کے مقابل گمراہ کن بیانیہ کبھی پائیدار ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں، پاکستان کی ابلاغی حکمتِ عملی ایک جامع کیس سٹڈی کے طور پر سامنے آئی، جو ہر لحاظ سے قابلِ مطالعہ اور قابلِ تقلید ہے۔