سعودیہ کے مقامات کی معلومات کیلئے ’روح السعودیہ‘ پورٹل متعارف

ریاض :(ویب ڈیسک ) سعودی ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کی سہولت کے لیے ’روح السعودیہ‘ (وزٹ سعودی عرب ) کے عنوان سے پورٹل متعارف کرا دیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پورٹل میں جامع گائیڈ موجود ہے جس کے ذریعے مختلف تفریحی پروگراموں کے مقامات ان کا شیڈول اور دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔

سیاحتی پورٹل کے ذریعے اندرون یا بیرون مملکت سے آنے والے سیاح اپنی من پسند مقام کا انتخاب کر کے وہاں ہوٹل بکنگ یا ٹورآپریٹرز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سیاحتی، تفریحی اور ثقافتی مقامات اور موسم کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی پورٹل پر فراہم کی گئی ہیں، فروغِ سیاحت کے حوالے سے ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سعودیہ کے مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر بھی پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

خیال رہے بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے پورٹل پر سیاحتی ویزے کا آپشن بھی موجود ہے، یہ پورٹل ایک انٹرایکٹیو میپ بھی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے بیرونی سیاحوں کو مملکت کی سیاحت کے حوالے سے تمام تفصیلات حاصل ہو سکتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں