Roznama Dunya: ایسا ملک جہاں کتوں کی سرفنگ کا دلچسپ اور انوکھے مقابلے کا انعقاد ہوا

ایسا ملک جہاں کتوں کی سرفنگ کا دلچسپ اور انوکھے مقابلے کا انعقاد ہوا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کیلی فورنیا: (دنیا نیوز ) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں کتوں کی سرفنگ کے انوکھے اور دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اپنی نوعیت کا یہ انوکھا مقابلہ کیلی فورنیا کے علاقے ڈیل مار کے سمندر کے ساحل پر منعقد کیا گیا ، جس میں سینکڑوں کتے سمندر کی موجوں پر سرفنگ کرتے دکھائی دیئے، مقابلے میں کتوں کے ساتھ ان کے مالک اور تماشائی کی بھی بڑی تعداد مقابلہ دیکھنے پہنچی تھی ۔

سرفنگ مقابلے کے دوران کتوں کو ساحل کی لہروں سے بچانے کیلئے لائف جیکٹس بھی پہنائی گئی تھیں تاکہ انہیں غرق آب ہونے سے بچایا جا سکے ۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقابلے میں حصہ لینے والے کتوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ آج کا یہ مقابلہ دلچسپ ہونے کے ساتھ جانوروں کے لیے کچھ نیا کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقد ہوا، اس پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شاندار کھیل کے انعقاد نے یہاں موجود ہر ایک چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر دیں، امریکی کی ریاست کیلی فورنیا میں مستقبل میں بھی ایسے دلچسپ مقابلے جاری رہنے چاہئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں