سعودی فرماں روا کا بڑا اعلان ، اہل اور قابل افراد کو شہریت دینے کا اعلان

ریاض:(ویب ڈیسک ) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق سائنسدانوں، طبی ماہرین، محقیقین، انوویٹرز، کاروباری افراد، منفرد حلاحیت اور مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہریت دینے کا مقصد وژن2030 کے لیے پُرکشش ماحول فراہم  کرنا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ  سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں