لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی آج بھی جاری رہے گی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش برسنے کے 20 فیصد امکانات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں