ایران کا اسرائیل پر ممکنہ حملہ، 24 گھنٹے اہم قرار
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آگیا ہے، آج رات سے کل تک یہودی تیشا باؤ منا رہے ہیں، جو 12 اگست سے شروع ہو کر 13 اگست کو ختم ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق تیشا باؤ پر یہودی پہلے اور دوسرے ٹیمپلز کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔