کار بم دھماکے میں چار اسرائیلی ہلاک، 8 شدید زخمی
رملہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے مرکزی شہر رملہ میں کار بم دھماکے میں چار اسرائیلی ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی ہو گئے ہیں، اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ ایک منظم جرم کے زمرے میں کی گئی کارروائی ہے۔
مقامی ہسپتال ساف حروف میڈیکل سینٹر کے ترجمان نے بھی چار اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو طبی امدادی فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، پولیس ابتدائی طور پر اس واقعے کا الزام اسرائیل میں موجود عربوں پر عائد کر رہی ہے، پولیس کے مطابق یہ منظم جرم ہے۔
اسرائیلی ادارے کے مطابق کار بم دھماکہ ایک بڑے سٹور اور رہائشی عمارت کے درمیان کھڑی کی گئی کار میں ہوا، ایک اسرائیلی امدادی کارکن کے مطابق اچانک دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے ہلاک اور زخمی ہو گئے۔