حماس نے یحییٰ السنوار کے مستقبل بارے اسرائیلی مؤقف کو غیر منقطی قرار دیدیا
غزہ: (ویب ڈیسک) حماس نے یحییٰ السنوار کے مستقبل بارے اسرائیلی مؤقف کو غیر منقطی قرار دے دیا۔
حماس کے ایک ذمے دار کا کہنا ہے کہ تنظیم کو یحییٰ السنوار کے لئے محفوظ راستہ دینے کی کوئی اسرائیلی تجویز کبھی نہیں پیش کی گئی۔
مذکورہ ذمے دار نے مزید کہا کہ حماس کے سربراہ کے حوالے سے اسرائیلی ذمے دار کی بات غیر معقول، غیر منطقی اور نا قابل قبول ہے، یہ تجویز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے سیاسی دیوالیے پن کی دلیل ہے، تنظیم نے غزہ سمجھوتے کے حوالے سے کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ تل ابیب حکومت عمر قید کے سزا یافتہ 65 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر چکی ہے، اسرائیل فلاڈلفیا راہ داری کا معاملہ مذاکرات کو طول دینے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔