Roznama Dunya: ترک صدر کا مغرب کیساتھ مشرق سے بھی تعلقات گہرے کرنے کا عزم

ترک صدر کا مغرب کیساتھ مشرق سے بھی تعلقات گہرے کرنے کا عزم

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share

انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے مغرب کے ساتھ ساتھ مشرق سے بھی تعلقات گہرے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر طیب اردگان نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک مشرقی دنیا کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کی حکمت عملی جاری رکھے گا، اس سلسلے میں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم دونوں سے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، تاہم اس کے ساتھ ساتھ اہل مغرب کے ساتھ بھی معاملات چلتے رہیں گے۔

ترکیہ کے صدر نے انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ترکیہ کو طاقت کے نئے مراکز کے ساتھ بھی خود کو جوڑنا ہو گا تاکہ معاشی شعبے کے علاوہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعاون و ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سوچ کے تحت ہم شنگھائی کانفرنس کا حصہ ہیں اور اسی کی بنیاد پر ہم دیگر فورمز کے ساتھ جڑ رہے ہیں جن میں برکس بھی شامل ہے، ان کا کہنا تھا بلا شبہ ہمارا رخ مغربی کی طرف سے ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم مشرق کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھے رہیں گے۔

واضح رہے برکس میں روس، چین، بھارت، مصر، جنوبی افریقہ اور ایران وغیرہ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں