5 جنوری 2021ء کو واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایف بی آئی نے 2021ء میں واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل پام بوندی کا کہنا ہے کہ ملزم نے سال 2021ء میں کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے سے ایک رات قبل سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں بم رکھے تھے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بروقت پتہ چلنے پر دونوں بم ناکارہ بنا دیے گئے تھے، ایف بی آئی نے 5 سال تحقیقات کے بعد ملزم برائن کول جونئیر کی شناخت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں