امریکا کا وینزویلا کےقریب پکڑے گئے ٹینکر کا تیل ضبط کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے وینزویلا کے قریب سے پکڑے گئے آئل ٹینکر کا تیل ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹینکر ایران کیلئے غیر قانونی طریقے سے تیل لے جا رہا تھا، ٹینکر کے عملے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

امریکی اقدامات کے ردعمل میں وینزویلا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی سمندری ڈکیتی ہے، امریکا ہمارے وسائل ہتھیانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی سکیورٹی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا، قبضے میں لیے گئے تیل بردار جہاز کی شناخت اسکیپر کے نام سے ہوئی جس پر دہشتگرد تنظیموں کی سہولت کاری کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں