اسرائیل نے نئے مطالبات شام کیساتھ سکیورٹی معاہدے میں مشکلات قرار دیدیئے

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے نئے مطالبات شام کیساتھ سکیورٹی معاہدے میں مشکلات قرار دیدیئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے انکشاف کیا کہ شام کے ساتھ سکیورٹی معاہدے بارے جاری بات چیت کو رکاوٹوں کا سامنا ہے، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دمشق نے نئے مطالبات پیش کیے ہیں جس کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے۔

صہیونی وزیر خارجہ نے کہا کہ تل ابیب شام کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن اب فاصلہ پہلے کی نسبت زیادہ ہو گیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات میں بڑھتا ہوا فاصلہ شامی مؤقف میں تبدیلی اور اضافی شرائط پیش کرنے کی وجہ سے ہے، تاہم انہوں نے نئے مطالبات کی تفصیل نہیں بتائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں