برونائی کا پوسٹل سروسز کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان
بندر سری بکاوان: (ویب ڈیسک) برونائی نے پوسٹل سروسز کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونائی کی وزارتِ ٹرانسپورٹ اینڈ اِنفوکمیونیکیشنز (ایم ٹی آئی سی) نے اعلان کیا کہ ملک کی نیشنل پوسٹل سروسز کو یکم جنوری 2026ء سے کارپوریشن کا درجہ دے دیا جائے گا، یہ نئی کمپنی PosBru Sdn Bhd کے تحت کام کرے گی، جو برونائی کے ڈاک کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔
ایم ٹی آئی سی کے قائم مقام مستقل سیکرٹری حاجی حیرول محمد داؤد نے ڈاک خدمات کے اوپن ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی برونائی کی طویل المدت حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ ڈاک کا شعبہ تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں مسابقتی، پائیدار اور جدید تقاضوں کے مطابق ہو۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ روایتی خطوط کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن پارسل، لاجسٹکس اور ای کامرس خدمات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔