امریکا کے بعد کینیڈا کا بھی ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈین حکام نے خطے کے حالات میں کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر ایران میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارہ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں مقیم کینیڈا کے شہری فوری ایران کو چھوڑ دیں، اور ترکیہ کے راستے واپس کینیڈا پہنچیں۔

خیال رہے کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے یہ اہم فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں سے متعلق انتہائی سخت بیان جاری کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے عوام احتجاج جاری رکھیں اور اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں، ایران کے عوام کو مدد پہنچنے والی ہے۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکا نے بھی ایران میں کشیدہ صورت حال اور اپنی دھمکیوں کو ہوا دیتے ہوئے تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں