ایرانی وزیر خارجہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کیلئے پُرامید
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کر دی۔
امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ امریکا سے جوہری معاہدہ ممکن ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکا پر اعتماد نہیں کرتے۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے، بیلسٹک میزائل اور مزاحمتی تنظیموں کا ساتھ چھوڑنے کی بات ناممکن ہے۔