صیہونیوں نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں ماہ مقدس کا دوسرا جمعہ پڑھنے سے بھی روک دیا
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی فلسطینی عوام پر وحشیانہ بربریت جاری، شہریوں پر زمین مزید تنگ کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں ماہ مقدس کا دوسرا جمعہ پڑھنے سے بھی روک دیا، مقبوضہ مغربی کنارے سے مسجد اقصیٰ جانے والے افراد کو اسرائیلی چیک پوائنٹس پر روکا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اجازت نامہ ہونے کے باوجود متعدد افراد کو مسجد الاقصی میں داخلے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ماہ مقدس کے آغاز سے ہی مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد دی تھیں، مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے پیشگی سکیورٹی اجازت لازمی قرار دی گئی