غیرقانونی امیگریشن بارے 6 ممالک کے وزرا داخلہ کی کانفرنس، محسن نقوی کی شرکت
وارسا: (دنیا نیوز) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان وفد کی قیادت کی۔
کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرا داخلہ نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
.jpg)
6 وزرا داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
تمام ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں دینے پر بھی اتفاق کیا، محسن نقوی نے شرکا کو موجودہ پاک افغان بارڈر صورتحال پر بھی بریف کیا۔
.jpg)
محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت 22 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہو رہی ہیں، پاکستان اس وقت دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان ایک دیوار ہے۔