پاک افغان صورتحال: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر آج پریس کانفرنس کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سہ پہر 4 بجے اہم پریس کانفرنس میں پاک افغان صورتحال پر بریف کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کے حملوں میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، افغان طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔