کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے: سہیل آفریدی
پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہین تاہم سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاہم امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔